یپٹن روح اللہ شہید میموریل ہارڈبال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

منگل 26 جنوری 2021 15:56

یپٹن روح اللہ شہید میموریل ہارڈبال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) مہمند، حلیمزئی شگئی گرائونڈمیں پہلا کیپٹن روح اللہ شہید میموریل ہارڈبال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا،فائنل میچ میں میل کرکٹ کلب نے مہمند پنتھرزکو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔الحامد منرلز کے زیر اہتمام شگئی گراونڈ میں دوماہ سے سے جاری اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 38 ٹیموں نے حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند میں الحامد منرلز کے تعاون سے جاری ہارڈ بال کرکٹ ایک ماہ تک مسلسل جاری رہنے کے بعد کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔تحصیل حلیمزئی شگئی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جانے والے اس بڑے ٹورنامنٹ میں ضلع مہمند کے 38 ہارڈ بال کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب میں الحامد منرلز کے منیجنگ ڈائریکٹر میر اویس مہمند نے تمام ٹیموں میں لاکھوںروپے کے ہارڈ بال کرکٹ کٹس تقسیم کئے تاکہ تمام ٹیمیں پوریی تیاری کے ساتھ اس ایونٹ میں اپنی کارکردگی دکھا سکے ،ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلوں کے بعد مہمند پنتھرز اور میل کرکٹ کلب نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شگئی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میںمیل کلب نے مہمند پنتھرز کو 70رنز سے ہراکرٹورنامنٹ جیت لیا۔ تقسیم انعامت تقریب میں مہمان خصوصی میراویس مہمند،کیپٹن روح اللّہ شہید کے بھائی کاشف مہمند، پاکستان بلائنڈ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر محسن خان مہمند،انٹرنیشنل اتھلیٹ سابق مسٹر پاکستان یاسین خان، باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اسماعیل خان،مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شبیر خان اور دیگر نے میل کلب کے فاتح کپتان ارباب خان ، رنراپ مہمند پنتھرز کے کپتان فاروق احمد، ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین راضی خان، بہترین بائولر محمد آصف کو ٹرافیاں ، نقد انعامات دئیے ۔

فائنل میچ دیکھنے کے لئے سینکڑوں تماشائی گرائونڈ میں موجود تھے۔ اور بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو داد دے کر بھرپور حوصلہ افزائی کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میر اویس مہمند نے کہا کہ اس قسم کے مثبت اور تعمیری سرگرمیوں سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے علاوہ ضلع مہمند سے کرکٹ کے میدان میں بہترین کھلاڑی سامنے آئینگے جو آگے جاکر ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔
وقت اشاعت : 26/01/2021 - 15:56:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :