شعیب اختر کی فیس بک پوسٹ نے بھارتیوں کو آگ لگا دی

سابق پیسر نے تصویر شیئر کی جس میں فلم لگان کے ولن اور انگلش فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن موجود ہیں، کیپشن پر لکھا تھا کہ ’اینڈرسن نے اپنے پردادا کا بدلہ لیا‘

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 10 فروری 2021 16:50

شعیب اختر کی فیس بک پوسٹ نے بھارتیوں کو آگ لگا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 فروری 2021ء ) راولپنڈی ایکسریس شعیب اختر کی فیس بک پوسٹ نے بھارتیوں کو آگ لگا دی۔ شعیب اختر نے فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی جس میں 2001ء میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم لگان کے انگریز ولن اور انگلینڈ کے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن موجود ہیں۔ تصویر کے کیپشن پر لکھا ہوا ہے کہ ’اینڈرسن نے اپنے پردادا کا بدلہ لیا‘۔

اس سے پہلے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کی ہندی میں ٹویٹ سے بھارتیوں کو مرچیں لگ گئی۔ کیون پیٹرسن نے بھارت کو چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ سے 227 رنز سے شکست پر ٹرول کرتے ہوئے ماضی کا حوالہ ایسے دلچسپ انداز میں دیا کہ بھارتیوں کو آگ لگ گئی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کیون پیٹرسن نے رومن انگلش میں بھارتی ٹیم کا مذاق اڑایا اور آسٹریلیا میں بھارت کی ٹیسٹ سیریز میں جیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’بھارت، یاد ہے جب آپ نے آسٹریلیا کو ان کے گھر پر ہرایا تھا تو میں نے پہلے ہی چتاونی(تنبیہ) دی تھی کہ اتنا جشن نہ منائیں‘۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ حال ہی میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں 328 رنز کا تعاقب کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔ بھارتی ٹیم 1988ء میں ویسٹ انڈیز کے بعد سے آسٹریلین ٹیم کو اس میدان میں شکست دینے والی پہلی ٹیم بنی اور 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔ گزشتہ روز چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 420 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم میزبان ٹیم آخری دن کے دوسرے سیشن میں 192 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
وقت اشاعت : 10/02/2021 - 16:50:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :