خیبرپختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن آج سے چارسدہ میں شروع ہوگی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 فروری 2021 16:10

خیبرپختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن آج سے چارسدہ میں شروع ہوگی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) خیبرپختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں 18 فروری سے شروع ہوگی ، چیمپئن شپ میں جونیئر انڈر15 ، انڈر17 اور انڈر19 کے سو سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ۔ سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ، سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک اس موقع پر مہمان خصوصی ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ نے میڈیا سے کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کہ چیمپئن شپ کے احسن طریقے سے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ چیمپئن شپ کا مقصد ڈسٹرکٹ چارسدہ میں سکواش کی فروغ بھی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات پراجیکٹ کے تحت دو نئے سکواش کورٹس تعمیر کئے گئے جس سے چارسدہ میں سکواش کھیل کو مزید فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ کھیلوں کے انعقاد میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ ، نیشنل سینئر بیڈمنٹن چیمپئن کا انعقاد بھی احسن طریقے سے چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں کئے گئے ۔
وقت اشاعت : 17/02/2021 - 16:10:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :