وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ گرلز بیڈمنٹن لیگ پشاور ریجن نے جیت لی

پیر 13 نومبر 2023 20:39

وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ گرلز بیڈمنٹن لیگ پشاور ریجن نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2023ء) وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ گرلز بیڈمنٹن لیگ پشاور ریجن نے جیت لی، فائنل میں مردان ریجن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے شکست، ہزارہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی بیڈمنٹن لیگ میں خیبر پختونخوا کے پانچ مختلف ریجن کی ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل تقریب کے موقع پر خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امجد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کی فیمیل بیڈمنٹن کوچ بشری،ندیم خان، حیات اللہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سمیت کھلاڑیوں، آفیشلز اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھیں۔

کوہاٹ یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیراہتمام عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ گرلز بیڈمنٹن لیگ کا فائنل پشاور اور مردان ریجن کے مابین کھیلا گیا جس میں پشاور کی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردان کو تین ایک سے شکست دی پہلے سنگل میں پشاور کی امبرنے مردان کی عروج کو 21-17 اور 21-15 سے شکست دی دوسرے ڈبل میں مردان کی سمن اور سپنا نے پشاور کی نور اور امبر کو 21-19 اور 21-16 سے ہرایا، تیسرے میچ میں مردان کی سپنا نے پشاور کی نور کو 21-12 اور 21-17 سے شکست دی، چوتھے میچ میں پشاور کی فریال تنوزمان نے مردان کی عروج اور عتیقہ کو 21-11 اور 21-19 سے شکست دی جبکہ آخری سنگل میں پشاور کی فریال نے مردان کی سمن کو 21-14 اور 21-19 سے شکست دیکر 3-2 سے ٹرافی اپنے نام کرلی، پشاور ریجن کی کامیابی میں ان کی کوچ بشری نے اہم رول ادا کیا جن کی کوچنگ میں نہ صرف پشاور ریجن بلکہ خیبر کی ٹیم نے بھی نیشنل گیمز اور بین الصوبائی گیمز میں صوبے کیلئے میڈلز اپنے نام کئے۔

(جاری ہے)

اور امید ہے کہ وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل چیمپئن شپ میں بھی ان کی سرپرستی میں کھلاڑی میڈلز اپنے نام کریں گے۔
وقت اشاعت : 13/11/2023 - 20:39:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :