آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز

ہفتہ 18 نومبر 2023 21:17

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2023ء) شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے زیراہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن سکواش چیمپئن شپ قمر زمان سکواش کمپلیکس قیوم سٹیڈیم پشاور میں شروع ہو گئی۔وائس چانسلر شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد،سابق ورلڈ چیمپئنقمر زمان نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی (SBBWU) کی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اور آرگنائزنگ سیکرٹری ماریہ سمین جان، اسکواش کوچز طاہر اقبال، چیف ریفری منور زمان، ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ اور ہائیر ایجوکیشن کمشنر کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ماریہ سمین جان نے کہا کہ یہ مسلسل تیسرا موقع ہے کہ یونیورسٹی پشاور میں آل پاکستان ویمن اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد کر رہی ہے جس میں 110 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 20 نومبر تک جاری رہے گی۔ ماریہ ثمین نے کہا کہ آل پاکستان مین ایتھلیٹک چیمپئن شپ اور ویمن اسکواش چیمپئن شپ دراصل منی سپورٹس گالا کا حصہ ہیں جو پشاور یونیورسٹی اور شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی دونوں کو دیے گئے ہیں۔

ماریہ ثمین نے کہاکہہم چیئرمین ایچ ای سی اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ایچ ای سی کے بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے خواتین اور مردوں کے کھلاڑیوں کے لیے باوقار چیمپئن شپ کی میزبانی پر ہماری یونیورسٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔'' انہوں نے کہا کہ جہاں تک رہائش اور دیگر سہولیات کا تعلق ہے ہیڈ کوچ سلمی فیض تمام ٹیموں کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔چیمپئن شپ میں پی ایم اے ایس ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، پنجاب یونیورسٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور، بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اسلامیہ یونیورسٹی د بہاولپور، لمز لاہور، اقرا یونیورسٹی پشاور، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، قائداعظم یونیورسٹی شامل ہیں۔

اسلام آباد، جی سی یو لاہور، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور (یو وی اے ایس)، یونیورسٹی آف لاہور اور ایس بی بی ڈبلیو یو حصہ لے رہے ہیں۔ابتدائی میچوں میں بی زیڈ یو نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو، ایریڈ نے یو وی اے ایس کو 2-0 سے، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے اے آر آئی ڈی کو 2-0 سے، اقرا یونیورسٹی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو، اقرا یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کو، قائد نے اعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے پنجاب یونیورسٹی کو 2-0 سے ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 18/11/2023 - 21:17:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :