دوسرا بنک آف خیبر جونیئر خیبرپختونخوا بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا آغاز

پیر 16 اکتوبر 2023 20:38

دوسرا بنک آف خیبر جونیئر خیبرپختونخوا بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا آغاز
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2023ء) دوسرابینک آف خیبر جونیئر خیبر پختونخوا بیڈمنٹن چیمپئن شپ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی چیمپئن شپ میں ضم اضلاع سمیت صوبہ بھر سے 150 بوائز و گرلز کھلاڑی انڈر 17,15اور انڈر 19 کیٹیگری میں شرکت کر رہے ہیںباضابطہ افتتاح بینک آف خیبر کے ہیڈ ایچ آر محمد آصف نے کیا ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری میاں صداقت شا ہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کی فیمیل بیڈمنٹن کوچ بشریٰ ، نیشنل کوچز حیات الله ،ندیم خان، ملک فرازسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں چیمپئن شپ بنک آف خیبراور ڈائریکٹرجنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہورہا ہے جس میں ضم اضلاع سمیت خیبرپختونخوا مختلف اضلاع سے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جس میں بوائز کے سنگل اور گرلز کے انفرادی اور ڈبل مقابلے شامل ہیں ، چیمپئن شپ انیس اکتوبر تک جاری رہیگی،چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کی پہلے مرحلے میں سکروٹنی کی گئی جس کے بعد ان کو چیمپئن شپ میں کھیلنے کی اجاز ت ملی ، انہوں نے کہا کہ بنک آف خیبرپختونخوا کے تعاون سے یہ دوسرا ایڈیش ہے اس سے قبل پہلا ایڈیشن عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا تھا ، چیمپئن شپ میں نیشنل جونیئر چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی روز انڈرانڈر19 کیٹگری میں پشاور کے محمد زید نے کوہاٹ کے خارث کو تین صفر سے شکست دی پشاور کے عمرخان نے ہری پور کے دانیال کو تین ایک سے ہرایا جبکہ چارسدہ کے مظہر حیات نے سوات کے محمد عمر کو شکست دیدی ، چیمپئن شپ 19 اکتوبر تک جاری رہیگی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بینک آف خیبر کے ہیڈ ایچ آر محمد آصف نے کہا کہ بینک آف خیبر صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اس سے پہلے سکواش اور فٹ بال چیمپئن شپ کے لئے بھی مالی تعاون فراہم کر چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ بینک آف خیبر جونیئر خیبر پختونخوا بیڈمنٹن چیمپئن شپ کو مستقل بنیاد پر ہر سال منعقد کریں تاکہ صوبے کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں اور آگے جا کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔

وقت اشاعت : 16/10/2023 - 20:38:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :