پشاور زلمی کی کٹ توجہ کا مرکز بن گئی

بدھ 17 فروری 2021 22:38

پشاور زلمی کی کٹ توجہ کا مرکز بن گئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2021ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیموں کی کٹ بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے پاکستان کے ثقافتی رنگ میں رنگی کٹ متعارف کرائی ہے جس کی تعریف ڈیرن سیمی اورانگلینڈ کے کھلاڑی روی بھوپارا نے بھی کی ہے، خصوصی ثقافتی کٹ میں پشاور کے اسلامیہ کالج گھنٹہ گھر، درہ خیبر اور مالم جبہ کو نمایاں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کی پی ایس ایل6 کیلئے خصوصی ثقافتی کٹ کرکٹ فینز کے بعد ملکی اور غیرملکی کرکٹرز میں بھی تیزی سے مقبول ہونے لگی ڈیرن سیمی اور روی بوپارا زلمی ثقافتی کرکٹ کٹ کے مداح ہو گئے۔انگلش کرکٹر روی بوپارہ کاکہنا ہے کہ اس سے خوبصورت کٹ آج تک لیگز میں نہیں دیکھی جبکہ ڈیرن سیمی کو بھی نئی ثقافتی کٹ بہت پسند آئی ہے۔کرکٹر امام الحق کے مطابق پشاور زلمی ہمیشہ کٹ کے معاملے میں نئے تجربات کرتے ہیں جو پسند آتے ہیں، اس ثقافتی کرکٹ کے لیے مجھے واٹس اپ پر بہت پیغامات آئے ہیں۔عمید آصف کاکہنا ہے کہ اس کٹ سے خیبرپختونخوا اور پاکستان کی ثقافت اور خوبصورتی اجاگر ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 17/02/2021 - 22:38:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :