فاف ڈوپلیسی نے بابراعظم کی حیران کن صلاحیت کے بارے میں بتا دیا

بابر پاور ہٹر نہیں سمجھے جاتے لیکن ان میں 10 میں سے7 مرتبہ اپنی ٹیم کیلئے کامیاب ثابت ہونے کی صلاحیت ہے: سابق جنوبی افریقی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 مارچ 2021 14:35

فاف ڈوپلیسی نے بابراعظم کی حیران کن صلاحیت کے بارے میں بتا دیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم مارچ 2021ء ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے بابراعظم کی حیران کن صلاحیت بتا دی ۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاور ہٹر نہیں سمجھے جاتے لیکن پھر بھی ان میں ایسی صلاحیتیں ہیں کہ وہ 10 میں سے سات مرتبہ اپنی ٹیم کے لیے کامیاب ثابت ہو سکتے ہیں۔

ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں صرف چھکوں کی برسات ضروری نہیں ہے بلکہ ایسے کرکٹرز زیادہ کارآمد ہیں جو وکٹ پر قیام کر کے مکمل تکنیک کے ساتھ اپنے شاٹس کھیلتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک باصلاحیت بلے باز ہیں اور ان میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو آنے والے وقتوں میں بابر اعظم کو ویرات کوہلی، کین ولیمسن یا پھر سٹیو سمتھ کے ہم پلہ کر سکتی ہے لیکن ابھی بابر اور ان میں فرق یہ ہے کہ بابر ابھی نوجوان بلے باز ہیں جب کہ دیگر پلیئرز گزشتہ کئی سالوں سے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرتے آ رہے ہیں، امید ہے کہ آنے والے چند سالوں میں بابراعظم اپنی کارکردگی سے اسی مقام پر پہنچ جائیں گے جہاں آج کوہلی یا دیگر ٹاپ بلے باز موجود ہیں۔

                                                                                                               
وقت اشاعت : 01/03/2021 - 14:35:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :