پی ایس ایل کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کوویڈ19 کی صورتحال سے نمٹنے میں ناکام رہی، سلمان اقبال

ہفتہ 6 مارچ 2021 16:48

پی ایس ایل کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کوویڈ19 کی صورتحال سے نمٹنے میں ناکام رہی، سلمان اقبال
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کوویڈ19 کی صورتحال سے نمٹنے میں ناکام رہی۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اشارہ بھی دیا کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کوویڈ-19 کیسز کے باعث ملتوی ہونے والے میچز کو رواں سال کے آخر میں متحدہ عرب امارات منتقل کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کرکٹ بورڈ سے مالکان کی میٹنگ کے دوران اس بات پر زور دیاکہ بقیہ میچز کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای)منتقل کردیے جائیں تاہم ٹونامنٹ کو کسی مقام پر منتقل کرنا ایک چیلنج ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ عالمی وبا کے دوران 2020 کی انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل)اور دیگر عالمی ایونٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوچکے ہیں۔ اس لیے کرکٹ بورڈ کو ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات منتقل دینے کا مشورہ دیا تاہم پی سی بی ٹونامنٹ کا انعقاد پاکستان میں کرانا چاہتا تھا۔
وقت اشاعت : 06/03/2021 - 16:48:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :