پی ایس ایل 6 کی تحقیقات کیلئے 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ پینل کا اعلان

ڈاکٹر سید فیصل مئحمود، ڈاکٹر سلمہ محمد عباس پر مشتمل پینل 31 مارچ تک اپنی سفارشات اور تجاویز چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو پیش کریگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 7 مارچ 2021 16:38

پی ایس ایل 6 کی تحقیقات کیلئے 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ پینل کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 مارچ 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ پینل کا اعلان کردیا ۔ وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر سید فیصل محمود اور ڈاکٹر سلمہ محمد عباس پر مشتمل 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ پینل مقررہ بائیو سیکیور پروٹوکولز اور ضمنی قوانین کا ازسرنو جائزہ لے گا۔ ڈاکٹر سید فیصل محمود آغا خان یونیورسٹی میں شعبہ وبائی امراض میں بطورسیکشن ہیڈ اور اسسٹنٹ پروفیسر ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سلمہ محمد عباس شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر لاہور میں بطور کنسلٹنٹ برائے وبائی امراض اینڈ جنرل میڈیسن کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ یہ پینل 31 مارچ تک اپنی سفارشات اور تجاویز چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو پیش کرے گا۔ اس آزاد پینل کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ پی ایس ایل 6 کے لیے تیار کردہ کورونا ایس او پیز کا ایک جامع اور تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وہاں موجود کسی بھی خامی کی نشاندہی کرے اور اپنی سفارشات پیش کرے کہ یہ بائیو سیکیور ماحول کورونا فری کیوں نہ رہ سکا۔                                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 07/03/2021 - 16:38:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :