آپ پوری قوم کا فخر ہیں، شاہین آفریدی کا شاہد آفریدی کے ٹویٹ کا جواب

آپ کی دعاؤں کے لئے شکریہ لالہ، اللہ سبحانہ وتعالی سب کے لئے آسانیاں پیدا کرے: فاسٹ بائولر کا ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 7 مارچ 2021 17:51

آپ پوری قوم کا فخر ہیں، شاہین آفریدی کا شاہد آفریدی کے ٹویٹ کا جواب
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 مارچ 2021ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی بیٹی کے لیے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ آنے کی تصویق کے بعد شاہین آفریدی کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’’شاہین کے اہل خانہ نے میری بیٹی کے رشتے کے لئے اہل خانہ سے رابطہ کیا۔

دونوں فیملیز اس وقت رابطے میں ہیں ، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اگر اللہ تعالی کی رضا شامل ہوئی تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا۔ میری دعائیں کرکٹ گرائونڈ اور اس سے باہر شاہین کی مسلسل کامیابی کے لئے ہیں‘۔
شاہد آفریدی کے اس ٹویٹ کے جواب میں شاہین آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ ’ الحمدللہ، آپ کی دعاؤں کے لئے شکریہ لالہ۔

(جاری ہے)

اللہ سبحانہ وتعالی سب کے لئے آسانیاں پیدا کرے، آپ پوری قوم کا فخر ہیں‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے والد نے تصدیق کی کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا رشتہ مانگا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کے والد ایاز خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہین آفریدی کے لیے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ طلب کیا تھا جسے شاہد آفریدی کے خاندان نے قبول کرلیا ہے۔

ایا ز خان کا مزید کہنا تھا کہ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی ، ہمارے شاہد آفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقا ت ہیں ۔ 41 سالہ شاہد آفریدی کی 5 بیٹیاں اقصی ، انشا ، اجوا ، اسمارہ اور عروہ ہیں۔ اقصی ان کی سب سے بڑی بیٹی ہے جو 20 سال کی ہے اور 20 سالہ شاہین شاہ آفریدی کی دلہن بنیں گی ۔
شاہد آفریدی اور ان کی بیٹی اقصی
شاہد آفریدی اور ان کی بیٹی اقصی
شاہین آفریدی نے اپریل 2018ء میں پاکستان کے لئے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور دسمبر 2018ء میں قومی ٹیم کے لئے ٹیسٹ میچ کیریئر کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے اب تک اپنے کیریئر میں شاندار باؤلنگ کے ذریعے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے ہیں ، وہ حال ہی میں 100 ٹی 20 وکٹیں مکمل کرنے والے کم عمر ترین بائولر بنے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/03/2021 - 17:51:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :