کرونا وائرس کے باعث قومی ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ ملتوی کردی گئی، سید اظہر علی شاہ

بدھ 17 مارچ 2021 14:54

کرونا وائرس کے باعث قومی ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ ملتوی کردی گئی، سید اظہر علی شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2021ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ملک میں کرونا وائرس کے باعث قومی ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کے مطابق یہ چمپئن شپ روواں ماہ 29 مارچ سے 31 مارچ تک لاہور میں کھیلی جانی تھی جس کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری تھیں، پنجاب حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث صوبے میں کھیلوں پر پابندی لگا دی اور اس لئے یہ چمپئن شپ ہمیں ملتوی کرنی پڑی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان کرونا وائرس کی صورت حال کو مدد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/03/2021 - 14:54:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :