عدالت کا فیصلہ کرکٹ میں جمہوریت کی فتح ہے ،وزیر اعظم لیڈر ہیں امید ہے اب کوئی تبدیلی نہیں کرینگے ‘ ذکااشرف ،نجم سیٹھی کی عزت کرتا ہوں انکے فیصلوں بارے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا،اقدامات کو درست کریں گے‘ چیئرمین پی سی بی

ہفتہ 17 مئی 2014 19:48

عدالت کا فیصلہ کرکٹ میں جمہوریت کی فتح ہے ،وزیر اعظم لیڈر ہیں امید ہے اب کوئی تبدیلی نہیں کرینگے ‘ ذکااشرف ،نجم سیٹھی کی عزت کرتا ہوں انکے فیصلوں بارے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا،اقدامات کو درست کریں گے‘ چیئرمین پی سی بی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2014ء) عدلت کے حکم پر بحال ہونے والے چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف نے عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے کرکٹ میں جمہوریت کی فتح ہوئی ہے ،وزیر اعظم ہمارے لیڈر ہیں اور ان سے ملاقات کیلئے جاؤں گا ،امید ہے کہ اب وہ کسی طرح کی تبدیلی نہیں کرینگے ، نجم سیٹھی کے دور کے فیصلوں بارے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن غلط اقدامات کو درست کریں گے ۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے کے بعد اپنے رد عمل میں ذکااشرف نے کہا کہ پہلے بھی کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کیا او راب بھی جو کچھ ممکن ہوا وہ کروں گا ۔ ابھی تک عدالتی فیصلے کی کاپی نہیں ملی اگر کاپی مل گئی تو سوموار کے روز جا کر چارج سنبھالوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی میرے بھائی ہیں او رانکی عزت کرتا ہوں لیکن جہاں تک انکے دور کے فیصلوں کا سوال ہے تو ابھی اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتا چارج سنبھالنے کے بعد اس کا جائزہ لیا جائے گا اور مشاورت اور اتفاق رائے سے تمام فیصلے کئے جائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے او ریہ فیصلہ کرکٹ میں جمہوریت کی فتح ہے ،کرکٹ کی بہتری کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا ۔

وقت اشاعت : 17/05/2014 - 19:48:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :