قومی رینکنگ باکسنگ چمپئن شپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

اتوار 18 مئی 2014 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی رینکنگ باکسنگ چمپئن شپ جون کے دوسرے ہفتے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری محمد اکرم خان نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے باکسر حصہ لیں گے اور یہ چمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے باکسرز کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے اور باکسر ایونٹ کی تیاری کے لئے بھر پور محنت کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/05/2014 - 16:22:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :