سید اظہر علی شاہ ساوتھ ایشین سائیکلنگ فیڈریشن کے صدرمنتخب ہوگئے

اس حوالے سے گزشتہ روزدبئی میں ایشین سایئکلنگ فیڈریشن(اے سی سی) کا جنرل کونسل کے اجلاس منعقدہوا جس میں پاکستان ، افغانستان ، ہندوستان ، نیپال اور بنگلہ دیش سایئکلنگ تنظیموں نے شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 23 مارچ 2021 17:14

سید اظہر علی شاہ ساوتھ ایشین  سائیکلنگ فیڈریشن کے صدرمنتخب ہوگئے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) پاکستان سائکلنگ فیڈریشن کے صدرسیداظہرعلی شاہ ساوتھ ایشین سائیکلنگ فیڈریشن کے صدرمنتخب ہوگئے،اس حوالے سے گزشتہ روزدبئی میں ایشین۔سایئکلنگ فیڈریشن(اے سی سی) کا جنرل کونسل کے اجلاس منعقدہوا۔جس میں پاکستان ، افغانستان ، ہندوستان ، نیپال اور بنگلہ دیش سایئکلنگ تنظیموں نے شرکت کی۔

جبکہ سری لنکا اورمالدیپ غیرحاضر تھے۔اے. سی سی کایہ اجلاس پرمندرندر سنگھ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

ہندوستانی سائیکلنگ فیڈریشن نے گذشتہ چار سالوں سے جنوبی ایشین سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی صدار ت کی۔اجلاس میں میں خطے میں کھیلوں اور۔خصوصأ کی سائیکلنگ کی ترقی سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ اظہارخیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں ساؤتھ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ پاکستان میں منعقدکرنے کافیصلہ کیا۔ماؤنٹین بائک چیمپیئن شپ نیپال اور ٹریک چیمپین شپ کو ہندوستان میں 2021 کےدوران منعقدکی جائے گی۔ اجلاس میں ساوتھ ایشین سایئکلنگ افیڈریشن کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی۔جسکے لئے متفقہ طور پرپاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدرسید اظہر علی شاہ کو چار سالوں سے صدرمنتخب کرلیاگیاجبکہ اجلاس میں چار نائب صدرجن میں محمدطاہر (بنگلہ دیش)،مندر سنگھ (ہندوستان)،کارونارتنا(سری لنکا)اورمالدیپ کوبھی نائب صدارت۔دی گئی، گوپال ایس ایل ککشاپلی (نیپال) جنرل سکرٹری اور فاصلی کو افغانستان سے منتخب کیا گیا ہےجو سیکرٹری خزانہ کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/03/2021 - 17:14:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :