تحقیقات آخری مرحلے میں ہے ،میچ فکسرز کو نتائج بھگتنا ہونگے ،آئی سی سی

ہفتہ 24 مئی 2014 23:02

تحقیقات آخری مرحلے میں ہے ،میچ فکسرز کو نتائج بھگتنا ہونگے ،آئی سی سی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2014ء) تحقیقات آخری مرحلے میں ہے ،میچ فکسرز کو نتائج بھگتنا ہونگے آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈ سن نے ایک انٹرویو میں اعلان کیا کہ میچ فکسنگ کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں ۔ آئی سی سی کے مطابق سابق کیوی کھلاڑی کرس کینز کو تحقیقات کیلئے انگلینڈ طلب کر لیا گیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ کرس اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور سچ بول کر آئی سی سی سے تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

کرس کینز اور لو ونسنٹ کے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر چکے ہیں تاہم ڈیو کا کہنا ہے کہ فکسنگ میں ملوث تمام افراد کو نتائج بھگتنا ہونگے ادھر ایک بیان میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم انکشاف کر چکے ہیں کہ انہیں 2008 میں سابق کھلاڑی کی جانب سے فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی جو انہوں نے اسی وقت ٹھکرا دی تھی ۔ میچ فکسنگ میں نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر لو ونسنٹ اور پاکستانی نژاد نوید عارف کے نام بھی شامل ہیں۔دونوں کرکٹرز کو سسیکس کاوٴنٹی میں فکسنگ کرنے کے الزام میں معطل کیا جا چکا ہے

وقت اشاعت : 24/05/2014 - 23:02:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :