پہلا ٹی ٹونٹی،شرجیل خان کو آج موقع نہ دینے کا فیصلہ

فخرزمان کے ساتھ وکٹ کیپر محمد رضوان ہی اوپننگ کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 10 اپریل 2021 12:58

پہلا ٹی ٹونٹی،شرجیل خان کو آج موقع نہ دینے کا فیصلہ
جوہانسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10اپریل 2021ء ) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز آج سے جوہانسبرگ میں ہوگا، پہلے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کے لیے جوڑی کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروٹیز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں اوپننگ کے لئے پاکستان کے پاس کئی آپشن ہیں، ایک روزہ سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف مسلسل دو سنچریاں بنانے والے فخر زمان کے ساتھ وکٹ کیپر محمد رضوان یا جارح مزاج بلے باز شرجیل خان اور فخر زمان سے اوپننگ کرانے کا پلان تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے کا قرعہ محمد رضوان کے نام نکل آیا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ہی فخر زمان کے ساتھ پہلے ٹی ٹوٹنی میں اوپن کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان پہلے ٹی ٹونٹی میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، انہیں اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھانے کے لیے مزید انتظار کرنا ہوگا، شرجیل خان کے سلیکٹ نہ ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اوپنر کی فٹنس سے مطمئن نہیں ہے۔ مڈل آرڈر میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی اور آج اپنے ٹی ٹونٹی میچز کی سنچری کرنے والے محمد حفیظ موجود ہوں گے۔                                                        
وقت اشاعت : 10/04/2021 - 12:58:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :