Wقومی روک بال چمپئن شپ جون میں کھیلی جائے گی

اتوار 11 اپریل 2021 18:45

؂اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی روک بال چمپئن شپ 13 سے 15 جون تک لاہور میں کھیلی جائیگی، چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، ا?زادجموں و کشمیر اور اسلام ا?باد کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی، چمپئن شپ شروع ہونے سے ایک دن قبل چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس ہوگا جس میں چمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں ا?گاہ کرنے کے ساتھ ساتھ چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/04/2021 - 18:45:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :