ّچھٹا آل پاکستان عبدالرراق آرائیں رمضان فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ 24اپریل سے شروع ہوگا

اتوار 11 اپریل 2021 18:45

vاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) سندھ روک بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان روک بال فیڈریشن کے تعاون سے چھٹا ا?ل پاکستان عبدالرراق ا?رائیں رمضان فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ 24 اپریل سے منی سپورٹس کمپلیکس ناظم ا?باد کراچی میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں جس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنی ، اپنی رجسٹریشن 20 اپریل تک کرواسکتی ہیں اور22 اپریل کو ٹورنامنٹ کے ڈراز اور قوانین کا اعلان کیا جائیگا ، یہ ٹورنامنٹ ہرسال رمضان المبارک میں منعقد کروایا جاتا ہے ٹورنامنٹ 27 اپریل تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد، میڈلز کے علاوہ دیگر انعامات سے نوازا جائے گا۔

وقت اشاعت : 11/04/2021 - 18:45:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :