شعیب کو ہمیشہ پریشان کرتی رہوں گی،ثانیہ مرزا

میرے اچھے اور بٴْرے وقت کے ہمسفر کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو، بیان

پیر 12 اپریل 2021 15:31

شعیب کو ہمیشہ پریشان کرتی رہوں گی،ثانیہ مرزا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں بھی اپنے شوہر کو پریشان کرتی رہیں گی۔ثانیہ مرزا نے اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ہمراہ گزارے چند حسین لمحات شیئر کیے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹینس اسٹار نے اپنی اس خصوصی پوسٹ کے کیپشن میں شعیب ملک سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میرے اچھے اور بٴْرے وقت کے ہمسفر کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔اٴْنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ انشائ اللّہ! میں آپ کو آنے والے سالوں میں بھی اسی طرح پریشان کرتی رہوں گی۔دوسری جانب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بیٹی اور داماد کو شادی کی 11ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔اٴْن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی ، ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔کھیلوں کی دٴْنیا کے اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔
وقت اشاعت : 12/04/2021 - 15:31:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :