پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 20 اپریل 2021 15:43

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائے گا
ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل 21 اپریل کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 21 اپریل، دوسرا میچ 23 اپریل جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے 3 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دورہ میں شامل تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے کامیاب دورے کے بعد بابر اعظم کی قیادت میں زمبابوے پہنچ چکی ہے۔
وقت اشاعت : 20/04/2021 - 15:43:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :