پاک بھارت کرکٹ سیریز اگلے سال دسمبر میں ہوگی ، سیریز یو اے ای میں ہونے کا امکان ہے ‘ نجم سیٹھی

جمعہ 20 جون 2014 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دعویٰ کی ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز اگلے سال دسمبر میں ہوگی ، بی سی سی آئی کو بھارتی حکومت سے گرین سگنل مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز اگلے سال دسمبر میں ہوگی اور سیریز یو اے ای میں ہونے کا امکان ہے تاہم سیریز کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ سے قانونی معاہدہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کے لیے بی سی سی آئی کو بھی بھارتی حکومت سے گرین سگنل مل چکا ہے جبکہ دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان فیوچرٹور پروگرام کے لیے دبئی میں دستخط ہوچکے ہیں جس کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان 5 سال میں 6سیریز کھیلی جائیں گی۔

وقت اشاعت : 20/06/2014 - 23:12:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :