سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ (آج) گلاسگو میں کھیلا جائیگا

پیر 30 جون 2014 17:57

گلاسگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) منگل کو گلاسگو میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ کی ٹیم کائل کوٹزر کی قیادت میں میدان میں اتریگی جبکہ ہالینڈ ٹیم کی کپتانی پیٹر بورن کرینگے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ (کل) بدھ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 4 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ تینوں میچز گلاسگو میں کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 30/06/2014 - 17:57:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :