مارٹن گپٹل کراچی کنگز میں بابراعظم کے ساتھ بیٹنگ کے منتظر

مجھے لگتا ہے کہ ہم پی ایس ایل ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنیوالی پہلی ٹیم بن کر تاریخ رقم کرسکتے ہیں: کیوی بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 29 مئی 2021 13:36

مارٹن گپٹل کراچی کنگز میں بابراعظم کے ساتھ بیٹنگ کے منتظر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 مئی 2021ء ) نیوزی لینڈ کے سٹار اوپنر مارٹن گپٹل ابوظہبی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز میں کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم کیساتھ کھیلنے کے خواہاں ہیں۔ مارٹن گپٹل کو دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کچھ دن پہلے متبادل ڈرافٹ کے دوران اٹھایا تھا۔ مارٹن گپٹل کا کہنا تھا کہ میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ کھیلوں گا اور میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے لئے میدان میں اترنے کے منتظر ہوں،پی ایس ایل ایک کوالٹی ٹورنامنٹ ہے اور میں کنگز کے ساتھ اپنے سفر کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عماد وسیم میں ہمارے ایک اچھے کپتان ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں بہت کرکٹ کھیلی ہے اور وہ ٹی ٹونٹی میں ٹاپ پرفارمر بن چکے ہیں۔ میں واقعتا بابراعظم کے ساتھ بیٹنگ کا منتظر ہوں جو ٹی ٹونٹی کرکٹ کے ٹاپ بلے بازوں میں شامل ہیں ،میرا مقصد بابر اور شرجیل کے ساتھ اپنی ٹیم کو ایک عمدہ آغاز فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

مارٹن گپٹل پی ایس ایل ٹائٹل کا دفاع کرنے کے امکانات کے بارے میں بھی پر امید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک بہترین سکواڈ ہے جس میں محمد عامر بائولنگ اٹیک کی قیادت کررہے ہیں ، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہم پی ایس ایل ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن کر تاریخ رقم کرسکتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 29/05/2021 - 13:36:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :