کلیئرنس ملنے کے باوجود سرفرازاحمد ، 10 دیگر افراد ابوظہبی کا سفر نہیں کرسکے

کراچی سے سرفراز، لاہور سے 10 دیگر افراد کلیئرنس ملنے کے باوجود سفر نہیں کرسکے ہیں:پاکستان کرکٹ بورڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 30 مئی 2021 13:43

کلیئرنس ملنے کے باوجود سرفرازاحمد ، 10 دیگر افراد ابوظہبی کا سفر نہیں کرسکے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 مئی 2021ء ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور 10 دیگر شرکاء پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے بقیہ میچز کے لئے ابوظہبی کا سفر نہیں کرسکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کراچی سے سرفراز اور لاہور سے 10 دیگر افراد کلیئرنس ملنے کے باوجود سفر نہیں کرسکے ہیں، ان سب کو آج صبح چار بجے کے قریب کمرشل پروازوں کے ذریعے ابوظہبی کے لئے روانہ ہونا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے ابوظہبی سپورٹس کونسل نے پی سی بی کو خصوصی طور پر 16 افراد کو پاکستان سے تجارتی پرواز کے ذریعے متحدہ عرب امارات بھیجنے کی اجازت دی تھی۔ پی سی بی نے ابو ظہبی سپورٹس کونسل سے تمام لوگوں کی ویکسی نیشن کے لئے رابطہ کیا ہے۔ پی سی بی ان کی جلد متحدہ عرب امارات روانگی کے متبادل آپشنوں پر بھی غور کر رہا ہے۔ دوسری جانب فاسٹ بولر محمد حسنین سمیت پانچ افراد کراچی سے ابوظہبی روانہ ہوگئے۔                                                                                                             
وقت اشاعت : 30/05/2021 - 13:43:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :