یورپی ملک یوکرین نے یورپین ٹورنامنٹ کے لیے اپنی نئی کٹ متعارف کروادی ،روس برہم ہوگیا

منگل 8 جون 2021 16:56

یورپی ملک یوکرین نے یورپین ٹورنامنٹ کے لیے اپنی نئی کٹ متعارف کروادی ،روس برہم ہوگیا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) یورپی ملک یوکرین نے یورپین ٹورنامنٹ کے لیے اپنی نئی کٹ متعارف کروادی ہے جس پر روس برہم ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین نے اپنی نئی کٹ کے ڈیزائن کو غیر معمولی انداز میں بناتے ہوئے اس پر ملک کے نقشے کی بین الاقوامی سرحد کی لکیر کو نمایاں کرتے ہوئے نقشہ بنادیا۔ نقشے کی متنازع بات یہ تھی اس نے اس میں جزیرہ نما کرائمیا کو بھی اپنے ملک کا حصہ دکھایا۔

(جاری ہے)

اس پر روس شدید برہم ہوگیا روسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ایک اشتعال انگیز کارروائی ہے۔ خیال رہے کہ روس نے 2014 میں کرائمیا پر فوج کی مدد سے کنٹرول حاصل کرلیا تھا،اس بعد وہاں پر ریفرنڈم کروایا گیا جس کے مطابق 90 فیصد عوام نے روس کے حق میں ووٹ دیا اس کے باوجود یوکرین اسے اپنا علاقہ تصور کرتا ہے جبکہ اقوامِ متحدہ بھی اسے یوکرین کا ہی حصہ سمجھتا ہے۔ دوسری جانب روس میں امریکی سفارتخانے نے یوکرین کی نئی فٹبال کٹ کو بہترین قرار دیا۔
وقت اشاعت : 08/06/2021 - 16:56:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :