بھارتی وزاء پر فٹ بال کاجنون،وزیراعظم کے احکامات نظرانداز کرگئے

ہفتہ 5 جولائی 2014 14:17

بھارتی وزاء پر فٹ بال کاجنون،وزیراعظم کے احکامات نظرانداز کرگئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے وزرا اور پارٹی کے لوگوں سے فضول خرچی روکنے کی بات کہہ رہے ہیں، لیکن ان کی بات کااثر ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ گوا کے دو وزیر اور چار رکن اسمبلی مودی کے ہدایات کو نظر انداز کرکے فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے برازیل روانہ ہو گئے۔ یہ لوگ فرانس اور جرمنی کے کوارٹر فائنل کے علاوہ دونوں سیمی فائنل میچز بھی دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے جب ان ممبران اسمبلی کے اس ’اسٹڈی ٹور‘ پر برازیل جانے کی خبر آئی تھی تو لوگوں نے اس کی سختی سے مخالفت کی تھی۔ مخالفت کے بعد کہا گیا تھا کہ یہ لوگ اپنے اخراجات پر برازیل گئے ہیں۔ تاہم ذرائع کے مطابق، فی الحال ان کا ٹکٹ سرکاری پیسے پر ہی کیا گیا ہے۔برازیل کے لئے پرواز کرنے والوں میں گوا کے پاور منسٹر ملند نائک، فشریزمنسٹر اویرٹینو پھرٹیڈو، ممبر اسمبلی بنجامن سلوا، گلین ٹکلو، مائیکل لوبو اور کارلوس المڈا شامل ہیں۔ وفد میں کھلاڑی، وزیر کھیل یا وزارت کھیل سے منسلک کوئی اہلکار شامل نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 05/07/2014 - 14:17:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :