چیک ری پبلک کی پیٹرا ویٹووا نے ومبلڈن ویمنز ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ہفتہ 5 جولائی 2014 21:48

چیک ری پبلک کی پیٹرا ویٹووا نے ومبلڈن ویمنز ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2014ء) ومبلڈن ٹینس میں چیک ری پبلک کی پیٹرا ویٹووا نے یوگینی بوچارڈ کو ہرا کر ویمنز ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری گرینڈ سلیم ایونٹ میں ویمنز کے ٹائٹل کے لئے چیک ری پبلک کی 6 سیڈ پیٹرا ویٹووا کا مقابلہ کینیڈا کا 13 سیڈ یوگینی بوچارڈ سے ہوا جس میں پیٹرا کوویٹوا نے یوگینی بوچارڈ کی ایک نہ چلنے دی اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مخالف کھلاڑی کو 3-6 اور 0-6 سے باآسانی ہرا کر ومبلڈن کا دوسرا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔واضح رہے کہ پیٹرا ویٹووا 2011 میں بھی ومبلڈن ٹینس میں ویمنز کا ٹائٹل جیت چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 05/07/2014 - 21:48:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :