وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی 20، سرے کائونٹی نے گلیمورگن کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

منگل 15 جون 2021 15:39

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2021ء) وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی 20 چیمپئن شپ میں سرے کائونٹی نے گلیمورگن کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلے گئے میچ میں گلیمورگن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ مارنس لابوشین نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 74 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ڈین موریاٹی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں سرے کائونٹی نے ہدف جیسن رائے کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 18.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جیسن رائے نے 35 گیندوں پر 64 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں لاری ایونز 39 اور جمی سمتھ 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مارنس لابوشین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیسن رائے کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 15/06/2021 - 15:39:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :