برمنگھم میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز 2022ء کے کرکٹ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان

8 روزہ مقابلوں میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، میچز 29 ، 30 ، 31 جولائی اور 2 ، 3 ، 4 ، 6 ، 7 اگست کو کھیلے جائیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 جون 2021 14:29

برمنگھم میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز 2022ء کے کرکٹ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان
برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جون 2021ء ) برمنگھم میں 2022ء میں شیڈول دولت مشترکہ کھیلوں کے لئے خواتین کے کرکٹ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 8 روزہ مقابلوں میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور میچز 29 ، 30 ، 31 جولائی کو کھیلے جائیں گے جب کہ بعد ازاں میچز 2 ، 3 ، 4 ، 6 ، 7 اگست کو ہوں گے ۔
یاد رہے کہ اپریل میں ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تصدیق ہوگئی تھی۔

یکم اپریل کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ کے نتیجے میں انگلینڈ نے بحیثیت میزبان ملک اور 6 کوالیفائرز آسٹریلیا ، ہندوستان ، نیوزی لینڈ ، پاکستان ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز نے کوالیفائی کیا۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی آخری ٹیم کا فیصلہ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے ذریعے 31 جنوری 2022ء کو ہوگا جس کی تفصیلات کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دولت مشترکہ کھیلوں کا کرکٹ ٹورنامنٹ ایجبیسٹن سٹیڈیم میں ہوگا جس کے ٹکٹوں کی فروخت اس سال کے آخر میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ دولت مشترکہ کھیلوں میں کرکٹ کو نمایاں جگہ دی گئی ہے۔ اس سے قبل 1998ء میں کوالالمپور میں مردوں کے ون ڈے مقابلے کروائے گئے تھے جس میں جنوبی افریقی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی ۔                                                                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 16/06/2021 - 14:29:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :