بین الصوبائی نیٹ بال چمپئن شپ 26 جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

جمعرات 17 جون 2021 17:33

بین الصوبائی نیٹ بال چمپئن شپ 26 جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام بین الصوبائی نیٹ بال چمپئن شپ 26 جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیمیں شامل ہیں، چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں اسناد، ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 17/06/2021 - 17:33:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :