آئی سی سی تازہ ون ڈے رینکنگ جاری ، آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر ، بھارت 2، جنوبی افریقہ 4 ، پاکستان کا 6نمبر پر موجود

ہفتہ 12 جولائی 2014 23:40

آئی سی سی تازہ ون ڈے رینکنگ جاری ، آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر ، بھارت 2، جنوبی افریقہ 4 ، پاکستان کا 6نمبر پر موجود

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2014ء) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ،آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان،جنوبی افریقہ ایک درجہ ترقی پا کر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا،پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود، آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقن ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد ترقی پا کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئی۔ پاکستان کا چھٹا نمبر برقرار ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، بھارت 112 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، سری لنکا 111 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

وقت اشاعت : 12/07/2014 - 23:40:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :