یوروکپ فائنل، برطانوی سیاہ فام کھلاڑیوں سے بدسلوکی پرشعیب اختر بر غمزدہ

فٹبال جیسا کھیل بھی ظالم ہوسکتا ہے، امید ہے کہ راشفورڈ ، سانچو اور ساکا نسلی استحصال کا شکار نہیں ہوں گے: سابق پیسر کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 13 جولائی 2021 11:37

یوروکپ فائنل، برطانوی سیاہ فام کھلاڑیوں سے بدسلوکی پرشعیب اختر بر غمزدہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جولائی 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر یورو 2020ء کے فائنل میں پینالٹی ککس پر گول نہ کرنے والے سیاہ فام برطانوی کھلاڑیوں سے بدسلوکی پر بول پڑے۔ 45 سالہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر ہر میچ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ تصویر ہزاروں لفظوں کے برابر ہے ،فٹ بال جیسا کھیل بھی ظالم ہوسکتا ہے، مجھے امید ہے کہ راشفورڈ ، سانچو اور ساکا نسلی استحصال کا شکار نہیں ہوں گے‘‘۔

واضح رہے کہ یورو 2020ء فائنل میں پینالٹی ککس پر گول نہ کرنے والے سیاہ فام کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی اس بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہیروز کی طرح سراہنا چاہیے نہ کے انھیں سوشل میڈیا پر نسلی تعصب کا نشانہ بنایا جائے، اس کے ذمہ داران کو اپنے کیے پر شرمندہ ہونا چاہیے‘۔

(جاری ہے)

فٹ بال ایسوسی ایشن نے تعصب پر مبنی رویہ کی مذمت کی ہے ۔ میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’ہمیں سوشل میڈیا پر ایسے کئی نسل پرستانہ کمنٹس کے بارے میں معلوم ہوا ہے جو یورو کپ کے فائنل کے بعد کچھ فٹبالرز کے بارے میں کہے گئے تھے، اس قسم کی ہراسانی قابلِ قبول نہیں ہے، اس برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات ہوں گی‘۔
وقت اشاعت : 13/07/2021 - 11:37:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :