تیسرا ون ڈے ، انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ

تمام میچز سپر لیگ کا حصہ ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 13 جولائی 2021 16:34

تیسرا ون ڈے ، انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ
برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جولائی 2021ء ) تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پہلے ہی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرچکی ہے، برطانوی ٹیم نے پہلا میچ 9 وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ دوسرے میچ میں 52 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

تینوں میچز سپر لیگ کا حصہ ہیں، حاصل شدہ پوائنٹس آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کوالیفائنگ کے کام آئیں گے، ہر میچ کی فاتح ٹیم کو 10پوائنٹس حاصل ہوتے ہیں، مقابلہ بے نتیجہ یا برابر رہنے کی صورت میں 5،5 پوائنٹس تقسیم ہوں گے، فی الحال پاکستان 8 میچز کھیل کر 40 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، انگلینڈ 14 مقابلوں میں 85 پوائنٹس لے کرسرفہرست ہے، بنگلادیش 50 پوائنٹس جوڑ کر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

شیڈول کے مطابق 16 جولائی کو دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا انٹرنیشنل میچ ، ٹرینٹ برج ، نوٹنگھم، 18 جولائی کو دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ہیڈنگلے ، لیڈز، 20 جولائی کو تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا ۔                             
وقت اشاعت : 13/07/2021 - 16:34:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :