کراچی، AKG کرکٹ ، ٹپال کرکٹ کلب کا دفاعی مشن جاری ‘ٹاپ فور میں شامل

ہفتہ 19 جولائی 2014 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) 27 واں آغا خان جیم خانہ رمضان فیسٹولT-20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2014 دوسرے کوآٹر فائنل میں دفاعی چیمپین ٹپال کرکٹ کلب نے دانیال احسن کی شاندار نصف سنچری اور بولر وں کی عمدہ بولنگ کی بدولت مضبو ط حریف K الیکٹر ک کو 68 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں سیٹ بک کرالی۔ اسطرح کے الیکٹر ک کا ٹورنامنٹ کا سفر تمام ہوا۔

مہمان خصوصی ممتا ز سماجی رہنما الہیٰ بخش بکک نے دانیال احسن کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر اعزازی سیکریٹری آغا خان کے امین مرچنٹ، سابق چیئر مین غلام علی پر دھان ، چیف آرگنا ئز ذوالفقار پی خان، سیکریٹری زون 1 سید منیر علی قادری، فرسٹ کلاس امپائر جنیدغفور ، کو چ کامل خان، ظفر علی، میڈیا کوآرڈینٹر محمد نظام و دیگر بھی مو جود تھے۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم ٹپال کرکٹ کلب نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اووز میں سات وکٹیں گنواں کر 142 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ۔ نوجوان بیٹسمین دانیال احسن کے شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کر تے ہوئے 47 گیندوں پر 35 رنز اسکو ر کیے جس میں 6 مرتبہ بال کو باؤنڈ ری لائین کی سیرکرائی۔احمد اقبال نے 11 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 19 رنز جبکہ افسر نوا ز اور مبشر احمد نے 18-18 رنز بنا کر ٹیم کی بیٹنگ لائین کو سہا را دیا۔

آف اسپنر رضوان خان نے عمدہ بولنگ کے ذریعے 33 رنز کے عوض4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس روانہ کیا جبکہ لیفٹ آرم اسپنر فواد خان نے 2 وکٹوں پر ہا تھ صاف کیا۔ جواب میں کے الیکٹر ک کی مضبو ط بیٹنگ لائین ٹپال کرکٹ کلب کے بولروں کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ان کی پوری ٹیم 16.4 اوورز میں 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فواد خان نے16 اور رمیز عزیز نے 15 رنز کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔

لیفٹ آرم اسپنر اعظم حسین نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے صرف 8 رنز اور لیگ اسپنر زاہد محمو د نے 34 رنز دے کر 2-2 کھلاڑیو ں کو نشانہ بنا یا۔ عا شق علی نے 12 اور محمد اقبال نے 15 رنز دے کر ایک ایک وکٹ سمیٹی جبکہ K الیکٹر کے 3 بیٹسمین ٹپال سی سی کے فلیڈ وں کی عمدہ فلیڈ کے باعث رن آؤٹ ہو ئے۔ امپائرنگ کے فرائض وسیم الدین اور ایم ریحان ۔ اسکو ر ر نعما ن الدین تھے۔آج 20 جولائی 21 رمضان المبارک کو چوتھا کوآٹر فائنل میچ میں آئی ایم آئی عمر ایسو سی ایٹس کا مقابلہ سونی ایسو سی ایٹس کے دوپہر 2:30 بجے ہوگا۔

وقت اشاعت : 19/07/2014 - 18:17:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :