ینگ مین فٹ بال کلب کبل چمپئن ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، ایاز خان

منگل 27 جولائی 2021 15:22

ینگ مین فٹ بال کلب کبل چمپئن ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، ایاز خان
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) ینگ مین فٹ بال کلب سوات کے کوچ محمد ایاز خان نے کہا ہے کہ ینگ مین فٹ بال کلب کبل چمپئن ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ینگ مین کلب کی جانب سیمنیب خان نے تین گول کر کے اپنی پہلی ہیٹ مکمل کی۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ینگ مین فٹ بال کلب کے کھلاڑی بھرپور تیاری میں ہیں اور ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ ینگ مین کلب نے ٹورنامنٹ کے اپنے میچ میں کانجو الیون کے خلاف صفر کے مقابلے میں چار گول سے برتری حاصل کی۔

منیب خان نے تین گول کر کے اپنی ہیٹ مکمل کی اور طارق خان نے ایک گول کیا۔ انہوں نے کہا کہ ینگ مین فٹ بال کلب سوات کے زیراہتمام ینگ مین آل خیبرپختو نخوا فٹ بال ٹورنامنٹ 5 اگست سے گراسی فٹ بال گرائونڈ میں شروع ہو گا جس کے ڈراز کا اعلان 3 اگست کو کیا جائے گا، ایونٹ میں خیبرپختونخوا سے 80 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ ٹورنامنٹ ناک آوٹ سسٹم پر پی ایف ایف رولز کے مطابق کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو شایان شان بنانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ جن میں آرگنائزنگ کمیٹی، ڈراز کمیٹی، ٹیکنیکل کمیٹی، ریفری کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی اور گرائونڈ کمیٹی شامل ہیں۔ ان کمیٹیوں کا اعلان 30 جولائی تک کردیا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ ینگ مین کلب کے زیراہتمام کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/07/2021 - 15:22:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :