چار پاکستانی کھلاڑی ورلڈ آن لائن روپ سکیپنگ چمپئن شپ میں شرکت کریں گے، مقبول آرائیں

منگل 27 جولائی 2021 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) چار پاکستانی کھلاڑی ورلڈ آن لائن روپ سکیپنگ چمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ ورلڈ آن لائن روپ سکیپنگ چمپئن شپ میں دنیا بھر سے لڑکے اور لڑکیاں کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی چار کھلاڑی کریں گے جن میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں کھلاڑی شامل ہیں لڑکے کھلاڑیوں میں بارہ سالہ حسین نادر اور بارہ سالہ مصطفی الرحمن جبکہ لڑکیوں میں تیرہ سالہ منیبہ اختر اور بارہ سالہ علینہ طارق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا ہے اور ملک سے پچاس سے زائد کھلاڑیوں نے ان ویڈیو ٹرائلز میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ روپ سکیپنگ فیڈریشن نے چمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور ویڈیو بھیجنے کی تاریخ 31 جولائی تک مقرر کی ہے، انٹرنیشنل روپ سکیپنگ فیڈریشن فائنل رزلٹ کا اعلان 15 اگست کو کرے گی اورچمپئن شپ میں کوالیفائی کرنے والے کھلاڑی آئندہ برس 2022 میں امریکہ میں کھیلی جانے والی ورلڈ روپ سکیپنگ چمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔
وقت اشاعت : 27/07/2021 - 23:34:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :