کوئٹہ میں کامیاب ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کروانے پر پی سی بی کی منتظمین کو مبارکباد

بدھ 4 اگست 2021 11:35

کوئٹہ میں کامیاب ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کروانے پر پی سی بی کی منتظمین کو مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے  کوئٹہ گلیڈیٹرز اور حکومت بلوچستان کو ویمن ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔پانچ ٹیموں  پر مشتمل ٹورنامنٹ 26جولائی سے 3 اگست تک کوئٹہ کے بُگٹی کرکٹ  اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔
وسیم خان ،چیف ایگزیکٹیو پی سی بی:
چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے  ، کوئٹہ میں  کامیاب ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر میں حکومت بلوچستان اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کو مبارک باد دیتا ہوں۔

ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،  ایونٹ میں شریک کھلاڑی پی سی بی کے انڈر -18,ایمرجنگ اور نیشنل ٹورنمنٹز میں شریک ہوچکی ہیں۔  ایونٹ کو کرکٹ کے فینز اور چاہنے والوں نے ملک کے نامور اسپورٹس چینل پر دیکھا۔

(جاری ہے)


ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کی کارکردگی کا ویمن چیف سلیکٹر عروج ممتاز اور ویمن ٹیم ہیڈ کوچ ڈیویڈ ہیمپ نے بھرپور جائزہ لیا، اس ایونٹ سے خواتین کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کی شناخت کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔

ہمارے لیئے یہ ضروری ہے کے ہم ویمن کرکٹ کو اسی طرح سے پروموٹ کریں اور کھلاڑیوں کیلیے کھیلنے کے نئے مواقع پیدا کرتے رہیں تاکے ملک بھر سے مزید کھلاڑی سامنے آئیں۔ اس سلسلے میں تمام کرکٹ ایسوسیشنز اور پی سی بی  کو  مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔   ویمن کرکٹ کو مزید فروغ دینا پی سی بی کی پانچ سالہ حکمت عملی کا اہم حصہ ہے اور ہم بھرپور توجہ کیساتھ ویمن کرکٹ پر کام کرتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 04/08/2021 - 11:35:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :