پاکستانی کرکٹرز کا جیولین تھروور ارشد ندیم کو خراج تحسین

’میاں چنوں کا ارشد ندیم ہمارا ہیرو، انشاء اللہ آپ پاکستان کا نام روشن کریںگے‘ :حسن علی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 اگست 2021 14:35

پاکستانی کرکٹرز کا جیولین تھروور ارشد ندیم کو خراج تحسین
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اگست 2021ء ) پاکستانی کرکٹرز نے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانیوں کو میڈل جیتنے کی امید دلانے والے جیولین تھروور ارشد ندیم کیلئے شاباشی کے پیغامات جاری کیے ہیں ۔ ارشد ندیم ہفتہ کو ٹوکیو اولمپکس 2020ء میں مردوں کے جیولین تھرو مقابلے کے فائنل کے لیے مقابلہ کریں گے۔ فاسٹ بولرز وہاب ریاض اور حسن علی نے ارشد ندیم کی حمایت میں پیغامات جاری کیے۔

وہاب ریاض نے ٹویٹ کیا ’ہمارے جیولین ہیرو ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی‘۔
حسن علی نے ٹویٹ کیا ’’میاں چنوں کا ارشد ندیم ہمارا ہیرو، آخری کامیابی پر مبارک ہو ، انشاء اللہ آپ پاکستان کا نام روشن کریں گے،! بہت سی دعائیں‘‘۔
وکٹ کیپر کامران اکمل نے ارشد ندیم کی شاندار تھرو کی تعریف کی اور فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ارشد ندیم اولمپکس میں کسی بھی ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ اپنی پہلی کوشش میں 24 سالہ پاکستانی ایتھلیٹ 78.5 میٹر کا ہدف حاصل کر سکا لیکن دوسری کوشش میں ارشد نے 85.16 میٹر کے تھرو سے تاریخ رقم کی جس نے اسے گروپ بی میں پہلے نمبر پر رکھا۔ بھارت کے نیرج چوپڑا (86.65 میٹر) اور جرمنی کے جوہانس ویٹر (85.64 میٹر) کے بعد یہ مقابلے میں مجموعی طور پر تیسرا بہترین تھرو تھا۔ اس سال کے شروع میں ارشد نے ایران میں امام رضا چیمپئن شپ کے دوران اپنے ذاتی بہترین اور قومی ریکارڈ کے لیے 86.39 میٹر کی تھرو کی تھی ۔ اس سے قبل 2019ء میں انہوں نے نیپال میں ساؤتھ ایشین گیمز میں 86.29 میٹر تھرو کی تھی ۔
وقت اشاعت : 04/08/2021 - 14:35:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :