کیریبئن پریمیئر لیگ،وہاب ریاض نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا مہنگا ترین بائولنگ سپیل کیا

سینٹ لوشیا کی نمائندگی کرنیوالے وہاب ریاض نے بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے صرف 3 اوورز میں 61 رنز دیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 28 اگست 2021 14:49

کیریبئن پریمیئر لیگ،وہاب ریاض نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا مہنگا ترین بائولنگ سپیل کیا
باسٹیرے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 اگست 2021ء ) پاکستانی فاسٹ بالر وہاب ریاض کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2021ء کے تیسرے میچ میں اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا مہنگا ترین سپیل پھینکنے کے بعد سرخیوں میں آگئے۔ وہاب ریاض جو اس سال ایونٹ میں سینٹ لوشیا کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں ، نے بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے صرف 3 اوورز میں 61 رنز دیے۔ انہیں 19 ویں اوور میں آندرے رسل کے ہاتھوں 32 رنز کی مار پڑی جنہوں نے اپنی نصف سنچری صرف 14 گیندوں میں مکمل کی۔

آندرے رسل نے جمیکا تلاواز کو 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز تک پہنچایا۔ لیگ میں حصہ لینے والے پاکستان کے ایک اور کھلاڑی حیدر علی نے اپنی ٹیم جمیکا تلاواز کے لیے 33 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں کنگز کی نمائندگی کرنے والے عثمان قادر نے تین اوورز میں 38 رنز دیے۔ دوسری طرف دوسرے پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور اعظم خان نے سینٹ کٹس اور نیوس پیٹریاٹس کے خلاف اپنی فرنچائز بارباڈوس رائلز کے لیے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اعظم خان نے 3 چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے جب کہ عامر نے ایک وکٹ لی اور اپنے چار اوورز میں 20 رنز دیے۔                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 28/08/2021 - 14:49:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :