حفیظ،شعیب ملک ٹیم کی ضرورت، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنا چاہیئے: شاہد آفریدی

حالیہ عرصے کے دوران کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا لیکن وہ پرفارم نہیں کرسکے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 28 اگست 2021 15:31

حفیظ،شعیب ملک ٹیم کی ضرورت، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنا چاہیئے: شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 اگست 2021ء ) سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ رمیز راجا تجربہ کار ہیں اور کرکٹ کو سمجھتے ہیں، تبدیلی ضروری تھی جو کہ اب ہوگئی ہے اور مستقبل میں رمیز راجا کے فیصلوں کو دیکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے کے دوران کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا لیکن وہ پرفارم نہیں کرسکے، حفیظ اورشعیب ملک کی ضرورت ہے اور دونوں کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنا چاہیے۔ شاہین آفریدی سے متعلق سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ کا مستقبل ہے، وہ بہترین کھلاڑی ہے، اسے احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا ہوگا۔                                                                                                                               
وقت اشاعت : 28/08/2021 - 15:31:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :