مہمند جشن آزادی سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا

ہفتہ 28 اگست 2021 16:23

مہمند جشن آزادی سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2021ء) مہمند تحصیل صافی میں دس روزہ  جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیرہو گئی۔مہمان خصوصی کمشنر پشاور ریاض محسود اور بریگیڈئیر مبشرندیم نے دیگر حکام کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔ کرکٹ اور والی بال میں تحصیل پنڈیالئی فاتح اور تحصیل صافی رنراپ رہا۔ تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند تحصیل صافی بین خیل گراونڈ پر منعقدہ ضلعی انتظامیہ، مہمند سپورٹس آفس اور فرنٹیئرکور نارتھ کے زیر اہتمام دس روزہ جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

جشن آزادی 14 اگست کے روز سے شروع ہونے والے اس فیسٹیول میں ضلع مہمند کے تمام تحصیلوں کے ٹیموں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ بین خیل گراونڈ تحصیل صافی میں فائنل میچز- کرکٹ اور والی بال میں تحصیل پنڈیالئی نے تحصیل صافی کو ہرا کر ونر کا ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود اور پاک فوج کے سیکٹرکمانڈر بریگیڈئیر مبشرندیم اسلم نے ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب،کمانڈنٹ مہمند رائفلز، آل ونگ کمانڈرز اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرسعیداختر کے ہمراہ ونر اور رنر اپ ٹیموں کے علاوہ فیسٹیول میں نمایاں کارکردگی دکھانیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقعہ پر سینکڑوں تماشائیوں،کھلاڑیوں اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود نے کہا کہ قبائلی ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز،ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس اور قومی مشران کی قربانیوں اور کوششوں کے بدولت امن قائم ہواہے،دس سال پہلے میدان جنگ والا علاقہ اب کھیل کود اور مثبت سرگرمیوں کا مرکزبن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمند کے نوجوان کھیل اور تعلیم کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں، حکومت یہاں قبائیلی نوجوانوں کی سرپرستی جاری رکھ کر مزید ٹورنامنٹس کا انعقاد کریگی۔
وقت اشاعت : 28/08/2021 - 16:23:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :