13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کراچی یونائیٹڈ اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا

بدھ 1 ستمبر 2021 15:11

13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کراچی یونائیٹڈ اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2021ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتام جاری 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کراچی یونائیٹڈ اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کے درمیان میچ کل جمعرات کو قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پی سی سی اے، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں
وقت اشاعت : 01/09/2021 - 15:11:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :