13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں جمعہ کو مزید دو میچزکھیلے جائیں گے

جمعرات 9 ستمبر 2021 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2021ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں (کل) جمعہ کو مزید دو میچز قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں پاکستان نیوی کا مقابلہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ کے آر ایل اور کراچی یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پی سی سی اے، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 09/09/2021 - 23:02:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :