پاکستانی کرکٹر بگ باس ایٹ کا حصہ؟

اتوار 10 اگست 2014 23:27

پاکستانی کرکٹر بگ باس ایٹ کا حصہ؟

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان کا ایک کرکٹر اس بار ہندوستانی رئیلٹی شو بگ باس 8 کا حصہ بننے والا ہے؟نہیں ناں مگر ایسا ہی منفرد ہونے والا ہے۔ہم اس کرکٹرز کا نام تو نہیں بتاتے جو بگ باس کے نئے سیزن کا حصہ بننے والا ہے کیونکہ یہ سننے میں آیا ہے کہ وہ ابھی تک معروف شخصیات کی اس رہائشگاہ میں اپنے کردار کے حوالے سے پریقین نہیں۔

تاہم ہم یہ ضرور بتاسکتے ہیں کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والا یہ کرکٹر ابھی ریٹائر نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تاہم یہ بات واضح رہے کہ وہ ابھی قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں مگر وہ سرحد پار تعلق کے حوالے سے کافی شہرت ضرور رکھتا ہے۔اب آپ خود اندازہ لگائیں کہ ہم کس کی جانب اشارہ کررہے ہیں۔جو واحد چیز ہمیں حیران کراسکتی ہے وہ یہ کہ اگر وہ اس پراجیکٹ کے لیے ہاں کردیتے ہیں تو کیا اس کی اداکاری کی صلاحیتیں بھی سامنے آسکیں گی یا نہیں؟بگ باس ہندوستان میں ہر سال ہونے والا رئیلٹی شو ہے جس میں تین ماہ کے کچھ معروف شخصیات ایک گھر میں بند ہوکر زندگی گزارتے ہیں جس کے دوران انہیں مختلف دلچسپ ٹاسک بھی سرانجام دینا پڑتے ہیں۔

وقت اشاعت : 10/08/2014 - 23:27:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :