ورلڈ کپ سے پہلے قومی کرکٹرز چھٹیاں منائیں گے

کرکٹرز کے تازہ دم ہونے کیلئے چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع قومی ٹیم

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد قومی کرکٹ اسکواڈ کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مسلسل بائیو سیکیور ببل میں نہیں رکھا جائے گا بلکہ صورتِ حال کو اچھے انداز میں مینیج کیا جائے گا تاکہ کھلاڑی تازہ دم رہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کو چھٹیاں دی جائیں گی، کرکٹرز کی دماغی صحت اور تازہ دم ہونے کے لیے چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 22:14:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :