اللہ آپ کی حالت پر رحم کرے اور ان پر بھی جنہیں اس دماغ کو برداشت کرنا پڑتا ہے

اگر کوئی دوسرا آپکے ملک کے ساتھ اچھا نہ کرے تو اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن آپ تو اپنے ہی ملک کی سوتن بنی ہوئی ہیں، کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر طنز کرنے والی مریم نواز کو شہباز گل کا جواب

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 ستمبر 2021 20:11

اللہ آپ کی حالت پر رحم کرے اور ان پر بھی جنہیں اس دماغ کو برداشت کرنا پڑتا ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 ستمبر 2021ء ) کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر طنز کرنے والی مریم نواز کو شہباز گل کا جواب۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے مریم نواز کے طنزیہ ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹس کیے گئے ہیں۔



مریم نواز کی طنزیہ ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ اللہ آپ کی حالت پر رحم کرے اور ان پر بھی جنہیں اس دماغ کو برداشت کرنا پڑتا ہے، اگر کوئی دوسرا آپکے ملک کے ساتھ اچھا نہ کرے تو اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن آپ تو اپنے ہی ملک کی سوتن بنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاں مانتا ہوں کہ ایک پاکستانی کے طور پر دل اداس ہے، تکلیف میں ہوں۔

(جاری ہے)

لیکن مریم صفدر اور انکی تین کنیز صحافی بی بیاں ،مودی اور ہندوستانی میڈیا کی جگتیں یاد رہیں گی- یاد رکھیں ہم پاکستانی ہیں۔ہم ہار نہیں مانتے۔جس جس نے ہاکستان سے برا کیا وہ بھلے نواز ہو یا مودی،نامراد بے توقیر ہوا۔ پاکستان میں کرکٹ ہوتی رہے گی انشاللہ۔

نیوزی لینڈ چلا گیا تو کوئی بات نہیں دنیا میں اور ٹیمیں بھی موجود ہیں۔ پاکستان کھیلے گا بھی اور جیتے گا بھی۔ اس بہادر قوم کو کرکٹ اور جنگ دونوں لڑنی بھی آتی ہیں اور جیتنی بھی آتی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاک نیوزی لینڈ سیریز ملتوی ہونے پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراوں گا “۔مریم نواز کے اس بیان پر حکومتی وزراء اور معاون خصوصی کی جانب سے سخت تنقید کی گئی ہے۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ہم سے بےشک نفرت کرو لیکن میری دھرتی کی کچھ تو نمک حلالی کرو جس کی دولت سے باہر جائدادیں بنائیں۔
۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 20:11:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :