ٴْتاجر برادری نے فاؤنڈر گروپ کی کاروبار دوست پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کیا ہی:سردار طاہر

امید ہے تاجر برادری کی خدمت کا سفر ایسے ہی جاری رہے گا ،صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن

اتوار 19 ستمبر 2021 22:10

kاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن و صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود نے فاؤنڈر گروپ آئی سی سی آئی کو کلین سویپ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فاؤنڈر گروپ ماضی کی طرح تاجروں کے دیرینہ مسائل حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا. تاجر برادری نے متحد ہوکر ایک بار پھرتاجروں کے مفادات کے محافظ فائونڈر گروپ کو فتح سے ہمکنار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی دار الحکومت کی تاجر برادری نے فائونڈر گروپ کی تاجر دوست پالیسیوں پر اعتماد کیا ہے ہم اپنی سپورٹ ،تجاویز فائونڈر گروپ ا?ئی سی سی ا?ئی کو دیتے رہیں گے تاکہ تاجروں کے مسائل بھی اجاگر ہوتے رہیں اور ان کا حل بھی نکلتا رہے۔اسلام ا?باد چیمبر نے فائونڈر گروپ کی رہنمائی میں کرونا کے دنوں میں تاجر برادری کا بھرپور ساتھ دیا اور گروپ رہنمائوں نے بھی تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑا یہی وجہ ہے کہ تاجروں نے متحد ہو کر فائونڈر گروپ کا ساتھ دیا اور ایک بار پھر کلین سویپ کو ممکن بنایا ہے امید ہے فائونڈر گروپ تاجر برادری کی خدمت کا سفر ایسے ہی جاری رکھے گا۔
وقت اشاعت : 19/09/2021 - 22:10:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :