بنوں،یوم آزادی کے حوالے سے آئی ڈی پیز وزیرستان سمائل تھروسپورٹس گالا کی رنگارنگ افتتاحی پروگرام

منگل 12 اگست 2014 23:26

بنوں( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء ) یوم آزادی کے حوالے سے آئی ڈی پیز وزیرستان سمائل تھروسپورٹس گالا کی رنگارنگ افتتاحی پروگرام ،قاضی محب ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا فیصل جمیل شاہ نے افتتاح کیامختلف کھیلوں سے وابستہ 3000 کھلاڑی سپورٹس گالامیں حصہ لیں گے منگل کے روز ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا کی جانب سے بنوں کے قاضی محب ہاکی سٹیڈیم میں شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کیلئے سپورٹس گالا کے آغاز کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اس موقع پر مختلف کھیلوں سے وابستہ سینکڑوں کھیلاڑیوں نے گراؤنڈ میں مہمان خصوصی کے چھابوترے سے مارچ کرتے ہوئے گذرے اور شائقین کو سلامی پیش کی اور شمالی وزیرستان کے نوجوانوں اور کھیلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر روائتی انداز میں رقص آتنڑ پیش کیا اس صورت حال میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر بنوں جاوید اللہ محسود بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے اور روائتی رقص میں کود پڑے ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا فیصل جمیل شاہ نیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی کی خصوصی دلچسپی سے شمالی وزیرستان متاثرین کو 14اگست یوم آزادی کی خوشی میں شامل کرنے کیلئے سپورٹس گالا کا اہتمام کیا جا رہا ہے سپورٹس گالا میں فٹ بال کے 15 ،والی بال12 ،باسکٹ بال12 ،کرکٹ25 ،ایتھیلیٹکس50 اور رسہ کشی کے ٹیموں کے درمیان مقابلے ہونگے سپورٹس گالا کا میں حصہ لینے والے کھیلاڑیوں کو تمام سامان فراہم کیا جارہا ہے اور ان کھلاڑیوں کو یومیہ 600روپے دئیے جائیں گے اور سپورٹس گالا 16دن تک جاری رہے گا جس کیلئے گورنر خیبر پختونخوا کی طرف سے ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو ضرورت پڑنے پر بڑھائے جاسکیں گے اس موقع پرٹرائبل یونین آف جرنلسٹس فاٹا کے صدر شیرخان اور ٹی یوجے خیبر ایجنسی کے صدر محبوب شاہ آفریدی بھی اپنے وفد کے ہمراہ سپورٹس گالا کے خصوصی تقریب میں شرکت کی اور بعدازاں بنوں پریس کلب آکر یہاں کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور صحافیوں کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات کو سراہا گیا

وقت اشاعت : 12/08/2014 - 23:26:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :