سندھ ویمن کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا چوتھا مرحلہ 25 ستمبر سے انٹر سٹی سپر لیگ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد پر شروع ہو گا

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) سندھ ویمن کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا چوتھا مرحلہ 25 ستمبر سے انٹر سٹی سپر لیگ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد پر شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ ویمن کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے اور آخری مرحلے میں انٹر سٹی سپر لیگ کے مقابلے 25 سے 29 ستمبر تک ہوں گے، ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر سید راحت علی شاہ کے مطابق سپر لیگ مرحلے میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی ان میں کراچی کی دو، حیدرآباد کی دو اور سکھر کی دو ٹیمیں شامل ہیں، 6 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، لیگ پر کھیلے جانے والے ان مقابلوں میں 9 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی تقریب میں سید امتیاز علی شاہ سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ مہمان خصوصی ہوں گے۔
وقت اشاعت : 23/09/2021 - 23:45:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :